Facebook https://www.facebook.com/share/18FK2giMD7/https://www.tiktok.com/@malik_abubakarofficial?_t=8rvcwHRgATY&_r=1https://www.instagram.com/malik.bakarofficial/profilecard/?igsh=MTVocHg2eXNtMWk5YQ==
مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے یہ سب ایک کھیل کی طرح ہوتا ہے. وہ تمہیں اپنا دیوانہ بنا لیں گے، وہ تم سے اپنے جھوٹ پر بھروسہ بھی کروالیں گے، وہ اپنی خوبصورتی اور خوبصورت باتوں سے تمہیں کمزور بھی کردیں گے، تمہاری وہ دیوار گرادیں گے جس کے حصار میں تم اب تک محفوظ تھے، پھر وہ تم کو توڑ ڈالیں گے اور تمہیں ہی یہ سمجھانے کی اور یقین دلانے کی کوشش کریں گے کہ تم نے ہی غلط کیا ہے. وہ تمہیں نظر انداز کریں گے اور تمہیں واپس پلٹنے پر مجبور بھی کریں گے، وہ خود اپنے کہے ہوئے الفاظ سے پلٹ جائیں گے لیکن چاہیں گے کہ تم ان الفاظ کا پاس و لحاظ رکھو جو تم نے ان سے کہے ہیں. وہ تمہیں معافی مانگنے پر مجبور کریں گے، اور تمہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ تم کس بات کی معافی مانگ رہے ہو. وہ اپنے کیے ہوئے وعدوں سے اور اپنے ہی کہے ہوئے الفاظ سے پیچھے ہٹ جائیں گے، اور تمہارے اندر ایک زلزلہ برپا ہوجائے گہ کمی تمہارے ہی اندر ہے. لیکن.... تمہیں یہ سوچنا ہے کہ اس کا موقعہ انہیں کس نے دیا؟ کیوں تم خود اپنے آپ سے ہار گئے؟ کیوں تم خود سے کیا ہوا یہ وعدہ بھول گئے کہ کسی انسان سے دل نہیں لگانا ہے؟ کیوں تم یہ بھول گئے کہ تم خود سب سے زیادہ اپنے لیے اہم ہو؟ اپنے جذبات اور احساسات کی سرحدوں کی حفاظت تمہیں خود کرنی ہے کہ کوئی اس میں سیندھ مار کر نہ چلا جائے. اور اگر تمہیں اپنی شخصیت میں کسی کمزوری کا احساس ہوا ہے تو سب سے پہلے تمہیں خود اس کا اعتراف کرنا پڑے گا تاکہ تم اپنی شخصیت کا وہ حصہ مضبوط بنا سکو.
https://www.facebook.com/share/18FK2giMD7/
https://www.tiktok.com/@malik_abubakarofficial?_t=8rvcwHRgATY&_r=1
https://www.instagram.com/malik.bakarofficial/profilecard/?igsh=MTVocHg2eXNtMWk5YQ==
Comments